Thursday November 28, 2024

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو برطرف کر دیا۔وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آج صبح سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کے حوالے سے فیصلہ دے دیا تھا،سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدرمملکت کو بھجوا ئی تھی۔تازہ ترین خبر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔یاد رہے جسٹس شوکت صدیقی نے جولائی کے آخری ہفتے میں راولپنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ اور اداروں کو الزامات عائد کیے تھے۔ جس پرجسٹس شوکت صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں میں انکوائری کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔جسٹس شوکت نے اپنی متنازع تقریر میں اداروں پرججوں پر من مانے فیصلوں کیلئے دباؤ ڈالنے اورمن پسند ججز کی مختلف کیسز میں نامزدگی کیلئے بھی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ مختلف کیسز میں من پسند ججز کی تقرری کیلئے چیف جسٹس پر بھی دباؤ ڈالا جاتا ہے۔جس پرچیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔ تاہم سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف اپنی حتمی سفارشات مرتب کرلی ہیں۔ سفارشات منظوری کیلئے صدرمملکت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر صدرمملکت فیصلہ کریں گے کہ جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹایا جائے یا نہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف گھرکی تزئین وآرائش کے سلسلے میں بھی ایک کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کررہے ہیں۔

FOLLOW US