عمران خان کا تحریک انصاف کے تمام وزیروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزارتیں رکھنے والے رہنمائوں کو پارٹی رہنمائوں سے پارٹی عہدے واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بننے والے پی ٹی آئی رہنمائوں سے پارٹی عہدے واپس لیے جا رہے ہیں۔ اس بات کا فیصلہ آج وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں نئی پارٹی پالیسی کی منظوری دیں گے۔عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ مختلف فورمز پر حکومتی موقف کو واضح انداز میں پیش کیا جائے۔تحریک انصاف کے قانون کے تحت پارٹی سربراہ اپنےپاس دو عہدے رکھ سکتا ہے۔ جس کے تحت عمران خان وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ پارٹی کی چئیرمین شپ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔