عمران خان کا منصوبہ ’’ نیا پاکستان ‘‘ کامیاب ہونے کے قریب، پہلے ہی دن ایسا کام ہوگیا کہ پورے پاکستان میں دھوم مچ گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے جو کہا کر دکھایا، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح ، پہلے مرحلے میں پنجاب سے شروع ہونے والی ہاؤسنگ سکیم کامیابی کے قریب پہنچنا شروع، پہلے ہی لاکھوں افراد نے گھر حاصل کرنے کے لیے فارم حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کی ویب سائٹ پر ایک سیکنڈ میں 10ہزار ہٹس موصول، کچھ ہی
دیر میں 62 ہزار فارم ڈاؤن لوڈ ہو ئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان نادرا کے مطابق نادرا کی ویب سائٹ پر ایک سیکینڈ میں 10,000 ہٹس موصول ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ویب سائٹ عارضی طور پر متاثر ہوئی تھی۔جب کہ پہلے ہی گھنٹے میں 62,000 فارمز ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں۔پروگرام لانچ ہوتے ہی 174ملکوں سے دو لاکھ لوگوں نے بیک وقت ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی۔نادرا کی ویب سائٹ پر ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ بھی جواب دے گئی تھی۔تاہم اب ویب سائٹ فعال ہو چکی ہے۔خیال رہے اس اسکیم کے تحت پاکستانیوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب آسان اقساط اور مناسب قیمت میں پورا ہو گا۔رجسٹریشن کے لیے فارم 22 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے۔رجسٹریشن فارم کی فیس 250 رکھی گئی ہے۔