بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کر دیا
سیالکوٹ (نیوزڈیسک) بھارتی فوج نے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کر دیا، دہشت گرد بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے راجکوٹ سیکٹر پر ورکنگ باونڈری کے قریب شہری آباد کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارتی فوج نے جمعرات کے روز سیالکوٹ میں
ورکنگ باونڈری کے قریب اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے راجکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باونڈری کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائی کے بعد پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کا خاموش کروا دیا۔ زخمی افراد کو بعد ازاں فوری سی ایم ایچ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔