سابق وزیراعظم کے بیٹے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش قومی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ جبکہ دو وزرا کو پھانسی جبکہ مجموعی طور پر 19افراد کو سزائوں کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ان افراد پر 2004 میں ڈھاکا میں سیاسی جلسے پر ہونے والے گرنیڈ حملے کی منصوبہ بندی اور معاونت کا الزام تھا۔سزائے موت پانے والوں میں موجودہ اپوزیشن جماعت بنگلا دیش قومی پارٹی کے دو سابق وزراء بھی شامل ہیں جو 2004 میں موجودہ حکمراں جماعت عوامی لیگ کے جلسے پر گرنیڈ حملے کے وقت وزیر داخلہ اور نائب وزیر کے عہدے پر فائز تھے۔عدالت نے اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشلسٹ پارٹی کے نگراں سربراہ طارق الرحمان کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ خود ساختہ جلا وطن رہنما طارق الرحمان پارٹی کی چیئرمین خالدہ ضیاء کے صاحبزادے ہیں