Tuesday September 16, 2025

شہباز شریف کے بعد (ن) لیگ کی کونسی شخصیت گرفتار ہونے والی ہے؟ یہ سعد رفیق نہیں بلکہ۔۔۔ خبر آتے ہی شریف فیملی میں ہلچل مچ گئی

شہباز شریف کے بعد (ن) لیگ کی کونسی شخصیت گرفتار ہونے والی ہے؟ یہ سعد رفیق نہیں بلکہ۔۔۔ خبر آتے ہی شریف فیملی میں ہلچل مچ گئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے مینار پاکستان جائیں انہیں حیثیت کا علم ہو جائے گا، اگر شریف خاندان خدا خوفی کرتا تو آج ملک یوں مقروض نہ ہوتا،ن لیگ کی کرپشن بچاؤ مہم کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق

سینئروزیرعبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے دعوے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی پردھاوا بولنے والوں کوشرم آنی چاہیے،کسی کرپٹ کے ریمانڈ کے خلاف ایوان کے باہر احتجاج انوکھا اقدام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز لیگ ریکارڈ درست کر لے یہ کیس موجودہ دور حکومت میں نہیں بنے، کل تک دوسروں کوبھاشن دینے والوں کوآج احتجاج کیوں یادآگیا ؟احتجاج کرنا ہے تو کنٹینر لے کر دیتے ہیں شوق پورا کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازخاطرجمع رکھیں مزید کرتوت عوام کے سامنے آنے والے ہیں،10سال بے دردی سے ملک لوٹنے والوں کو ہرحال میں جواب دینا ہوگا۔ابا جی کے بعد ’’بیٹے جی‘‘کی بھی باری آنے والی ہے،عبرت ناک حشر ہو گا، شہبازشریف کیلیے احتجاج،ڈگہ کھوتی تےغصہ کمہارتےکے مترادف ہے۔ انکا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے مینار پاکستان جائیں انہیں حیثیت کا علم ہو جائے گا، اگر شریف خاندان خدا خوفی کرتا تو آج ملک یوں مقروض نہ ہوتا،ن لیگ کی کرپشن بچاؤ مہم کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی۔واضح رہے کہ آج اپوزیشن ارکان اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا تھا۔