انتہائی تشویشناک خبر پنجاب کے اہم شہر میں آسمانی بجلی ایک پلازے پر جا گری پورے پلازے کو آگ لگ گئی، بے تحاشہ نقصان کی اطلاعات
سرگودھا(آئی این پی) سرگودھااورگردونواح میں منگل اور پیر کی درمیانی شب اچانک تیز طوفان اور بارش کے ساتھ ژالہ باری کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے شہر کے اہم تجارتی مرکزبلاک نمبر 2 میںکپڑے کے پلازے (بلا کٹ پیس) میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے چند ہی منٹوں میں پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس سے کروڑوں روپے کاقیمتی کپڑا اور سامان جل کر راکھ ہو گیا،ریسکیو کی متعدد گاڑیوں کی مدد سے صبح 3 بجے کے قریب لگنے والی آگ بجھانے کا سلسلہ کئی گھنٹوں جاری رہا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔جبکہ بارش اور ژالہ باری سے مونجی سمیت کھڑی فصیلوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب میں ضلع بھر میں اچانک طوفان کے ساتھ ژالہ باری کاسلسلہ شروع ہوگیاگڑکتے بادلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے بلاک نمبر دو میں مشہور (بلا کٹ پیس) کپڑے کے پلازے میں بجلی کا سرکٹ ک شارٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری شاپ کو اپنی لیپٹ میں لے لیا جس سے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا اور سامان جل کر خاکستر ہوگیا آگ پھیلتے ہی گردونواح کی تمام دکانوں کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا دو فروز قبل ہی اسی علاقہ میں تجاوزات آپریشن کے دوران گرنے والے ملبہ کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیموں کو بروقت کاروائی کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جسکی وجہ سے ریسکیوٹیموں کی نو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ااگ پر قابوپایاگیا تاجروں کی ہٹ دھرمی کے باعث انتظامیہ کو مجبوراً آپریشن کرنا پڑ رہا تھا انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کو کہا گیا تھا کہ ملبہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے لیکن تاجروں نے اس جانب توجہ نہ دی گزشتہ شب اچانک لگنے والی آگ سے ریسکیو کی ٹیموں کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راستے کو کلیئر کروایا دوکان میں کپڑا ہونے کی وجہ سے آگ بھڑکنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا یاد رہے کہ کچھ سال قبل بھی بلاک نمبر 2 میں سندھوپلازہ میں ایسا ہی سانحہ رونما ہوا تھا جس سے کپڑے کی دکانوں میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا تھا جس پر ریسکیو کی ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا تھا اور اس وقت کے بعد تاجروں کو تجاوزات ختم کرنے کا کہا گیا تھا تاکہ ایسی صورتحال میں بروقت قابو پایا جاسکے۔