” ہماری دی ہوئی مہلت ختم ہوئی ، آج تین بجے یہ کام شروع ” اپنے والد کی گرفتاری پر حمزہ شہباز نے حکومت کو انتہائی سنگین دھمکی دے ڈالی
لاہور(آئی این پی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختلاف حمزہ شہباز نے (آج) 3بجے اپوزیشن کی شیڈو اسمبلی کا احتجاجی اجلاس اسمبلی عمارت کی سیڑھیوں پر بلالیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختلاف حمزہ شہباز نے اپنے والداور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کی گرفتاری پراحتجاج کےلئے اپوزیشن کی شیڈو اسمبلی کا احتجاجی اجلاس بلا لیا، اجلاس صوبائی اسمبلی کی عمارت کی سیڑھیوں پر ہوگا جس کی صدارت رانا محمد اقبال کریں گے۔ اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ حمزہ شہباز نے (آج) بروز بدھ کو تین بجے اجلاس بلایا ہے