Tuesday September 16, 2025

“اگر آپ کی بیوی شادی کے 45دن کے بعد ہی حاملہ ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ” عمران خان نے تحریک انصاف کا دفاع کرتے ہوئے ایک ایسی ٹویٹ کر ڈالی کہ پاکستانی مارے شرم کے منہ چھپانے لگے

“اگر آپ کی بیوی شادی کے 45دن کے بعد ہی حاملہ ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ” عمران خان نے تحریک انصاف کا دفاع کرتے ہوئے ایک ایسی ٹویٹ کر ڈالی کہ پاکستانی مارے شرم کے منہ چھپانے لگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقتدار میں آتے ہی ایک ساتھ کئی مسائل میں گھر جانے والی تحریک انصاف کو یقینی طور پر پریشانی کا سامنا ہے ۔ حکومتی جماعت سمجھوتہ کرتے ہوئے کئی ایسے فیصلے کرنے پر بھی مجبور ہو گئی ہے جن کے کبھی نہ کرنے کے وعدے اور دعوے عوام سے کیے گئے تھے ۔ ایسے میں ایک اور مشکل یہ بھی ہے کہ ان دعووں کے انحراف اور ایسے ناپسندیدہ اقدامات کے ارتکاب پر میڈیا ،اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے سامنے کیا موقف اختیار کیا جائے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک قریبی راشتہ دار اور حکومت کے ہمدرد زبیر خان نیاز ی نے ایسی ہی ایک کوشش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کر دیا ہے لیکن اس بیان کی لفاظی ایسی ہے کہ پڑھنے والے شرما کر ہی رہ جائیں گے۔ زبیر خان حکومتی مجبوریوں کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں۔ ”اگر آپ کی بیوی شادی کے 45دنوں بعد ایک بچے کو جنم دے تو پھر یہ سابقہ شوہر کا بچو ہو گا ،آپ کا نہیں۔امید ہے کہ آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ خراب معاشی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ؟“۔واضح رہے کہ زبیر خان نیازی نے لاہور کے حلقہ پی پی 149سے صوبائی نشست پر الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے مقابلے میں ن لیگ کے امید وار کامیاب ہوئے تھے ۔زبیر خان نیازی پی ٹی آئی کے ایک جوشیلے کارکن سمجھے جاتے ہیں جو یوتھ ونگ کے عہدید ار بھی ہیں اور وہ عمران خان کے بھانجے بھی ہیں ۔