بنگلہ دیش کے سفیر کو پاکستان سے نکالنے کی تیاریاں
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں بھارت نواز حسینہ واجد حکومت پاکستان سے دو طرفہ سفارتی تعلقات کے راستے میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ اور پاکستانی ہائی کمشنر کی تعیناتی کی تاحال منظوری نہیں دی ہے جس کے بعد پاکستان نے بھی بنگلہ دیش کے سفیر کو ملک بد رکرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں بھارتی لابی کے سرگرم ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر ثقلین سید کی تعیناتی وزیر اعظم حسینہ واجد کی منظوری نہ ملنے کی بنا پر عمل میں نہ لائی جا سکی جس کے بعد اب پاکستان نے بھی بنگلہ دیشی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اس ضمن میں پاکستانی حکومت کی جانے سے متعدد یاددہانی کے خطوط بھی لکھے گئے تاہم معاملہ جوں کا توں رہا۔