Tuesday September 16, 2025

ظفر الحق ، شاہد خاقان ، حمزہ شہباز، مشاہد اللہ، مریم اورنگزیب سب میدان میں آگئے شہبازشریف کی گرفتاری پر اب کیا ہونے والا ہے مسلم لیگ (ن) نے بہت بڑا اعلان کر دیا

ظفر الحق ، شاہد خاقان ، حمزہ شہباز، مشاہد اللہ، مریم اورنگزیب سب میدان میں آگئے شہبازشریف کی گرفتاری پر اب کیا ہونے والا ہے مسلم لیگ (ن) نے بہت بڑا اعلان کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر پارلیمان میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر بھی پارلیمان میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ پیر کو مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹا ئو ن لاہور
میں واقع پارٹی سیکریٹریٹ میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں راجہ ظفر الحق، شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز، چودھری شیر علی، مریم اورنگ زیب، امیر مقام ، مشاہد اللہ خان، رانا ثنااللہ ، سردار مہتاب خان عباسی، بابو سرفراز جتوئی، چودھری نرجیس طاہر، اسد خان جونیجو، جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، خان دستگیر خان، نزہت صادق، رانا تنویر، جاوید لطیف، مصدق ملک، راجہ فاروق حیدر، حفیظ الرحمان، راحیلہ درانی ، سعیدل خان ناصر، خرم دستگیر خان سمیت سی ای سی کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شہبازشریف کی گرفتاری، وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس اور ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بعض ارکان نے شہبازشریف کی گرفتاری کے رد عمل میں سڑکوں پر احتجاج کا مشورہ دیا اور بعض نے رائے دی کہ ملکی مفاد میں سڑکوں پر احتجاج نہ کیا جائے۔ مسلم لیگ (ن)نے شہبازشریف کی گرفتاری پر پارلیمان میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاہے جب کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر بھی پارلیمان میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ مسلم (ن)کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو نیب نے گزشتہ روز آشیانہ اقبال ہاسنگ کیس میں گرفتار کیا اور عدالت نے انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔