بریکنگ نیوز!! اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد رانا ثناء اللہ ساری حدیں کراس کر گئے دھماکہ دار بیان جاری کر دیا
لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر پارلیمان میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع پارٹی سیکریٹریٹ میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس
ہوا جس میں سی ای سی کے ارکان نے شرکت کی،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شہبازشریف کی گرفتاری، وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس اور ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں بعض ارکان نے شہبازشریف کی گرفتاری کے رد عمل میں سڑکوں پر احتجاج کا مشورہ دیا اور بعض نے رائے دی کہ ملکی مفاد میں سڑکوں پر احتجاج نہ کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کی گرفتاری پر پارلیمان میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر بھی پارلیمان میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا،مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف نے عوام کا ایک روپیہ یا ایک انچ سرکاری اراضی کسی کو منتقل نہیں کی،مفروضوں کی بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پارلیمنٹ کی تضحیک کے مترادف ہے اور قائد حزب اختلاف کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک کرپٹ ٹھیکیدار سے انکوائری رپورٹ کے بعد ٹھیکے کو منسوخ کیا گیا جب کہ شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی اور ضمی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے جس میں اس کارروائی کی بھرپور مذمت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک نہ بلایا گیا تو بدھ سے دونوں اسمبلیوں کے باہر اپوزیشن اجلاس منعقد کرے گی اور اس انتقامی کارروائی سمیت موجودہ حکومت کی عوام دشمن کارروائیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سن لے، اس پارلیمانی احتجاج کو وزن نہ دیا گیا تو یہ احتجاج پارلیمنٹ تک محدود نہیں رہے گا،اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو کہ پارٹی اور موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق ہے جب کہ ایک کمیٹی اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ کرے گی جو مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی، نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں، ہر رہنما اور کارکن ان کی قیادت میں پارٹی، جمہوریت اور ملک کے لیے کام کرریا ہے، وہ دلوں اور ذہنوں کے قائد
ہیں، ان کی قیادت کسی رولز یا آئین کی پابند نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں چور ڈاکو بیٹھے ہیں اور یہ خود ان ڈاکوؤں کا سربراہ ہے، ان کے ارد گرد قبضہ مافیا بیٹھے ہیں ان کی زیر قبضہ زمینوں کو خالی کیوں نہیں کروایا جارہا؟ چار ووٹوں کی اکثریت سے عمران خان کو وزیراعظم بنایا گیا جب کہ نیب آزاد ادارہ ہے تو پشاور میٹرو کرپشن کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کو گرفتار کیا جائے واضح رہے کہ مسلم (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نیب نے گزشتہ روز آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا اور عدالت نے انہی10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔