آپ روئیں یا واک آؤٹ کریں مگر یہ کام ضرور چلتا رہے گا۔۔۔ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے فواد چودھری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑیں گے، اپوزیشن بہانوں سے واک آؤٹ کرجاتی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان لوٹنےوالوں کا احتساب ہوگا،سیف الرحمان کوچیئرمین نیب بنانے والے ہمیں سبق پڑھارہے ہیں، آپ روئیں یا واک آؤٹ کریں احتساب کاعمل نہیں رکے گا۔ فصیلات
کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے فواد چودھری گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے اپنے لوگوں پرنیب کے مقدمات ہیں ہم تونہیں رورہے سب کا بلاتفریق احتساب ہوگا،پاکستان میں موسم بدل رہے ہیں،اچھے موسم آرہے ہیں،ہم نےکہاکہ چوروں، ڈاکوؤں کوپکڑیں گےتواپوزیشن ناراض ہوگئی ہے،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا رویہ عجیب و غریب تھا،اپوزیشن بہانےسےواک آؤٹ کرجاتی ہے ،سب کا بلاتفریق احتساب ہوگا،حکومت کا شہبازشریف کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، پاکستانیوں کی توقع ہے کہ ہم انہیں تبدیلی دیں گے، 2017میں شہبازشریف پرمقدمہ بنا اس وقت ہماری حکومت نہیں تھی،نواز شریف کی حکومت میں شہبازشریف پر مقدمہ بنا تھا۔ فوادچودھری نے مزید کہا کہ ہمیں لوٹی ہوئی رقم بھی واپس لانی ہے اور ادارے بھی ٹھیک کرنےہیں، تحریک انصاف انقلابی پارٹی تھی ،ہے اور رہے گی ، سب کو معلوم ہے کہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے، چوری کیاگیا پیسا واپس لانا ہے اوراداروں میں اصلاحات کریں گے، اگر وزیراعظم کا نیب پر کنٹرول ہوتا تو آدھے لوگ یہاں تقریر نہ کررہےہوتے،ادارے اپنی اپنی حدود میں کام کرتے ہیں اورکرتے رہیں گے۔ فوادچودھری نے مزید کہا کہ کنٹینرہمارا خالی ہے وہ استعمال نہیں ہورہا ہے،اپوزیشن چاہے تواستعمال کرلے، سیف الرحمان کوچیئرمین نیب بنانے والے ہمیں سبق پڑھارہے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کے پاس چیئرمین نیب کا عہدہ ہوتا تویہ لوگ پارلیمنٹ میں تقریریں نہ کرتے بلکہ جیل میں ہوتے۔