عمران خان کا یہ قریبی شخص انتہائی جھوٹا ہے” لندن سے اسحاق ڈار کے بیان پر ہر کوئی چونک گیا
لندن(این این آئی) احتساب عدالت سے مفرور قرار دئیے گئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ ان کی پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوسی شہزاد اکبر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں دو فلیٹس کی ملکیت سے متعلق شہزاد اکبر کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کے لندن میں دو فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے، یہ الزامات میرے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں،
اگر شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اصل مسائل سے نمٹنے میں ناکامی پر وزراء عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے الزامات لگا رہے ہیں ٗ شہزاد اکبر کے الزامات پی ٹی آئی کی روایتی سیاست کا حصہ ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انتقامی کارروائیوں کے لیے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔