بہاول پور(سی پی پی ) متحدہ مجلس عمل کے صدر و جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دورہ بہاول پورکے موقع پر دلچسپ صورتحال بن گئی اور مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کی افواہ پھیلنے لگی اور پولیس بھی اس کشمکش کا شکار ہو گئی کہ مولانا کو سیکورٹی دی جائے یاگرفتار کیا جائے کیونکہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف 6
اگست کو پنجابپبلک آرڈینس 6 کے تحت بہاول پور میں مقدمہ کلیم نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا اس سلسلہ میں جب ڈی پی او کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک مولانا ی گرفتاری کے احکامات نہیں ملے۔——شہباز شریف کے بعد مو لا نا فضل الر حمن کی گر فتاری ۔۔۔خبر نے ہلچل مچا دی