Tuesday September 16, 2025

” علیم خان بھی گرفتار ہونے والے ہیں” رئوف کلاسرا کے انکشاف نے تحریک انصاف پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف شہباز شریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کی جانب سے شدید رد عمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔تو دوسری جانب سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے ایسا انکشاف کردیا ہے کہ تحریک انصاف کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی ۔ صحافی عدیل راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر
استفسار کیا کہ ” کیا علیم خان بھی گرفتار ہونے والے ہیں” جس کا جواب دیتے ہوئے رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ” علیم خان ۔۔۔نیب کے پاس ان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بالخصوص دبئی کے اکاؤنٹس کے حوالے سے جنہیں خفیہ طور پر والدین کے نام پر رقوم منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔“