Tuesday September 16, 2025

کیا شہباز شریف رانا مشہود کے بیان کی وجہ سے گرفتار ہوئے؟ ثنا بچہ کے بیان نے ملک میں نئی کھلبلی مچا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو بھی صاف پانی سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد سینئرملکی اینکرز اور تجزیہ کاروں کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔معروف اینکر ثنا بچہ بھی میدان میں آگئی ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر انھوںنے کہا ہے” شہبازشریف کی گرفتاری کرپشن کے خلاف کریک ڈائون
نہیں لگتی بلکہ درحقیقت یہ شریفوں اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین کشیدگی کا نتیجہ ہے۔ دعاکر تی ہوں کہ ایسا نہ ہو۔ شاید اس میں رانا مشہود کے بیان کا کچھ عمل دخل ہو” ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل رانا مشہود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے مابین تعلقات بحال ہو گئے ہیں اور پنجاب میں دوماہ کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم کر دی جائے گی۔