لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر ہائوسنگ میاںمحمود الرشید کے صاحبزادے سمیت پانچ ملزمان کی پچاس ، پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد اعوان نے ملزم میاں محمد حسن محمود،حافظ علی مصطفی، شان، فیضان اور ولید کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواستوں پر ملزمان کی پچاس ،پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 15اکتوبر تک عبوری ضمانتیں منظور کیں ۔ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے جس میں اہلکاروں پر تشدد، اغواء کرنے ،سرکاری اسلحہ اور وائر لیس سیٹ چھیننے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
