Tuesday September 16, 2025

شہبازشریف کو کس کی اجازت کے بغیر گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والے شہباز شریف کو دنیا کے کن ممالک نے شاباش دی تھی حکومت کو مسلم لیگ (ن) سے کس بات کا خوف ہے، شدید رد عمل سامنے آگیا اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے،مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اعلا میہ

اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے، سیاسی مخالف پر عبرت کا نشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کا نقصان کرچکی ہے،مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اعلا میہ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پا کستان مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی نے قو می اسمبلی میں قا ئد حز ب اختلاف میاں شہبازشریف کی گرفتاری کو
سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی قرار دے دیا۔شہبازشریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے، سیاسی مخالف پر عبرت کا نشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کا نقصان کرچکی ہے۔جمعرات کو جا ری کیئے جا نے والے مسلم لیگ (ن)کے اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ شہباز شریف نے اپنی زندگی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وقف کی، چین اور ترکی سمیت جس کو ساری دنیا نے شاباش دی اور اس کی مثال دی، نیب نے اسے گرفتار کرلیا۔پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کے استعمال کی بدقسمت تاریخ دہرائی جارہی ہے، ضمنی الیکشن کے موقع پر گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ حکومت (ن)لیگ سے کتنی خوفزدہ ہے، آزادانہ غیر جانبدارانہ الیکشن کو مخالفین اپنی سیاسی موت سمجھتے ہیں۔(ن)لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرف کے ستم کو (ن)لیگ کی قیادت،کارکنوں نیجرات اور بہادری سے گزارا، مسلم لیگ(ن)تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، قائدین کی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔