Tuesday September 16, 2025

صرف دو موضعات سے 33ہزار میگاوا ٹ اراضی واگزر نئے وزیرمملکت داخلہ نے قبضہ مافیا کو گریبان سے ہی پکڑ لیا پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دی گئی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ؑڈیسک ) وزیر مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے صرف دو موضعات سے 33ہزار کنال زمین واگزار کرائی ہے، ماضی میں جب بھی قوانین بنے وہ صرف غریبوں کے لئے تھے،ارکان پارلیمنٹ کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، چیئرمین سی ڈی اے ایک ذمہ دار افسر ہیں، ارکان پارلیمنٹ کی عزت ہوگی تو ووٹرز کی
عزت ہوگی ان خیالات کا ظہار انہوں نے سینیٹ میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔ جمعہ کو سینیٹ میں سینیٹر اعظم خان موسی خیل نے کراچی کمپنی میں سی ڈی اے کے تجاوزات ہٹانے کے آپریشن میں صرف غریب ریڑھی بان کو ہدف بنانے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا قبضہ مافیا سے گٹھ جوڑ رہا ہے قانون بااثر لوگوں کے سامنے ماند پڑ جاتا ہے ، اگر کوئی ناجائز قبضہ کرتا ہے تو سی ڈی اے اسے پہلے کیوں نہیں روکتی ،وزیر مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کہ ماضی میں جب بھی قوانین بنے وہ صرف غریبوں کے لئے تھے اور یہاں پر لوگ فائلوں کو ٹائر لگانے کی باتیں کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلیتے تھے ،ہم نے صرف دو موضعات سے 33ہزار کنال زمین واگزار کرائی ہے۔ بارہ سو کنال بحریہ انکلیو سے لی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بڑے مگر مچھوں پر پہلے ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالی بھیڑوں نے گٹھ جوڑ کرکے ریاست کی زمین کو بیچا۔ ایوانوں میں بیٹھنے والے بھی خاموش کیوں تھے انہوں نے ایکشن کیوں نہیں لیا ہم کسی کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں ،سنٹورس کے پاس 10 کنال کے پلاٹ پر قبضہ تھا۔ا نہوں نے کہا کہ میں خود موقع پر جائوں گا’ ارکان پارلیمنٹ کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے ایک ذمہ دار افسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی عزت ہوگی تو ووٹرز کی عزت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کرنے والے انسپکٹر کے خلاف کارروائی ہوگی