Tuesday September 16, 2025

” میں آرہا ہوں ، جو ہو گا دیکھا جا ئے گا” نوازشریف کے بعد آصف زرداری نے بھی اپنے سیاسی کیرئیر کاسب سے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکانٹس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،آصف زرداری جے آئی ٹی کے فیصلے کو چیلنج بھی نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطا بق سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکانٹس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے اور جے آئی ٹی کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ جے آئی ٹی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا مقررہ وقت گزر گیا ہے۔ اس وقت جے آئی ٹی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔فاروق نائیک کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹس موصول ہوا تو آصف زرداری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں