اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے ٹوکنے پر احسن اقبال نے کہا کہ میں نہ ہیر رانجھا پڑھ رہا ہوں نہ کوئی افسانہ پڑھ رہا ہوں ، میں کسی کہانی کی طرف نکل جائوں توآپ مجھے ٹوک دیجئے گا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں احسن اقبال کے منی بجٹ پر اظہار خیال کے دوران اسپیکر اسد قیصرنے وقت زیادہ ہونے پر انہیں ٹوکہ تو احسن اقبال نے کہا کہ میں نہ ہیر رانجھا پڑھ رہا ہوں نہ کوئی افسانہ پڑھ رہا ہوں ، میں کسی کہانی کی طرف نکل جائوں تو آپ مجھے ٹوک دیجئے گا ، ہماری حکومت کے دوران اسد عمر کو 45،45منٹ بولنے کا موقع دیا گیا ہے ، احسن اقبال نے اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں اور خیبر پختونخوا کے لوگ بڑے فراخدل ہو تے ہیں ۔
