Tuesday January 21, 2025

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگیتر کون نکلی؟ ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ آپ بھی پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے

لاہور(نیوزڈیسک) مریم نواز کے بیٹے صفدر جنید کی منگنی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سے ہوئی۔ صاحبزادی عائشہ سیف کی بڑی بہن سارہ ،برآمد ہونے والی گاڑیوں کو استعمال کرتی تھیں،یہ چھ ارب روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی نیب کے سابق چئیرم مین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے

ہوئی ہے جو کئی کنال کی مالکہ ہے ۔اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا بتانا تھا کہ جو سینکڑوں قطری گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں وہ عائشہ سیف کی بڑی بہن سارہ کے زیر استعمال رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان گاڑیوں کی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب روپے کا چونا لگایا ہے۔انکا کہنا تھا کہ انہی کے مینجر عرفان صدیقی نے ان کے تمام راز فاش کر دئیے ہیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی میں واقع ریڈکو مل سے 21 غیر قانونی گاڑیاں برآمد کی گئی تھیں۔ریڈکو مل سابق سینیٹر سیف الرحمان کی ملکیت ہے، جبکہ قبضے میں لی گئی غیر قانونی گاڑیوں کی ملکیت کا دعویٰ قطری شاہی خاندان کے شہزادے حماد بن جاسم نے کیا۔ اس حوالے سے قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سابق سینیٹر سلیف الرحمان کی فیکٹری سے برآمد ہونے والی 21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قطری حکمران خاندان کے شیخ کی ملکیت اور شکار میں استعمال کے لئے قانونی طور پر پاکستان لائی گئی ہیں۔تاہم کسٹم حکام نے سفارتخانے اور فیکٹری مالک کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد یا ملکیت کا ثبوت پیش نہ کرنے پر انہیں ضبط کرکے کسٹم ہاؤس اسلام آباد منتقل کر دیا تھا۔ 2 روز قبل ریڈکو ٹیکسٹائل ملز کے عہدیدار نے قطری گاڑیوں کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کرڈالاتھا ۔سینئر منیجر ایڈمن عرفان صدیقی نے کہا کہ قطری شہزادوں کو کبھی گاڑیاں استعمال کرتے نہیں دیکھا، گاڑیاں سیف الرحمان اور ان کے آدمی ہی استعمال کرتے تھے۔کسٹم ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کے بیان سے قطری سفارتخانے کے خط کی تردید ہوگئی ہے جس میں گاڑیوں کا مالک حمد بن جاسم کو بتایا گیا تھا۔ 20 سال سے ریڈکو میں ملازمت کرنے والے عرفان صدیقی کے بیان کو کیس کا حصہ بنا دیا گیا ہے، درآمد کی گئی قطری گاڑیوں کی مالیت 7 ارب روپے ہے۔

FOLLOW US