Tuesday January 21, 2025

پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دھماکے داراعلان کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصا ف کی رہنما فردوش عاشق اعوان نے کہاہے کہ دس سال بعد اقتدار کے بغیر جینا مسلم لیگ ن کے لئے سردرد بنا ہواہے، ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹرز کو سہارادینے کیلئے دیوانے کی بھڑکیں ماری جارہی ہیں اور ان کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے

کہا کہ دس سال بعد اقتدار کے بغیر جینا مسلم لیگ ن کے لئے سردرد بنا ہواہے، ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹرز کو سہارادینے کیلئے دیوانے کی بھڑکیں ماری جارہی ہیں اور ان کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کیلئے اقتدار سے محرومی روگ بن گئی ہے ، حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیں ورثے میں دے کرکیا گئی ہے؟ماضی کی حکومتوں نے معیشت کوتباہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی ٹیم کا انتخاب کرنا ہمارا حق ہے ، پنجاب میں جو بھی غلطی کرے گا اس کا احتساب ہوگا۔

FOLLOW US