Tuesday January 21, 2025

عمران خان کو صرف شو پیس وزیراعظم قرار دیدیا گیا، جلد ہی کیا ہونیوالا ہے؟ خطرناک دعویٰ کر دیا گیا

ملتان (نیوزڈیسک) مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف شو پیس، انھیں اپنی کابینہ کے ارکان کے نام تک ہی معلوم نہیں، حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کے بعد عدالت کا نیب کو عیب کہنا میری

باتوں کی تصدیق ہے کہ انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کا دوہرا معیار ہے جس کی وجہ سے الیکشن کا تماشا بنا، ملک میں لنگڑی لولی جمہوریت ہے تاہم اس کا تسلسل رکنا نہیں چاہیے لیکن بد قسمتی سے عمران خان کی حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی،مناسب پالیسیاں نہ بننے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے، نواز شریف حقیقی انقلابی بن چکے ہیں، سٹیبلشمنٹ سے بہتر تعلقات کے حوالے سے رانا مشہود کے بیان انفرادی ہے جس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

FOLLOW US