Monday November 10, 2025

بنگلہ دیش اور پاکستان کے انڈر 19ایشیا کپ کے میچ کا حیران کن نتیجہ سامنے آگیا

ٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19ایشیا کپ کے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم میزبان بنگلہ دیش سے شکست کھا گئی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم 45.3اوورز میں ہی 187رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے وقار احمد نے 67جبکہ صائم ایوب نے49رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ بنگلہ دیشی

بائولرریشاد حسین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ ہدف 49ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سےشمیم حسین نے 65جبکہ نوروز نبیل نے 58رنز بنائے ۔ پاکستانی بائولر محمد موسیٰ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا