Thursday November 28, 2024

پرویز خٹک کے خلاف نیب کی انکوائری جاری زلفی بخاری کے بارے میںبھی چونکا دینے والا انکشاف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ زلفی بخاری پاکستان کے شہری نہیں ہیں مگر پھر بھی انکو کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، پرویز خٹک کیخلاف نیب انکوائری کررہا ہے۔ وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہرایا جاسکتا ہے لیکن ہم میدان نہیں چھوڑیں گے۔ زلفی بخاری پاکستان کے شہری نہیں ہیں لیکن ان کو کیسے کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ پرویز خٹک کیخلاف نیب انکوائری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

FOLLOW US