Thursday November 28, 2024

دیامیر بھاشا ڈیم پر کب کام شروع ہونے والا ہے صدر مملکت عارف علوی نے بیان جاری کر دیا چونکا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیمز فنڈ کے قیام پر وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سالانہ 30ارب جمع ہونے سے ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا، زراعت سے وابستہ لوگ ڈرپ اری گیشن میں سرمایہ کاری کریں، ہمیں پانی کو محفوظ بنانے پر توجہ دینا ہوگی، نبی کریمۖ نے
پانی کو محفوظ بنانے کا خصوصی درس دیا۔ پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیمز فنڈ کے حوالے قوم کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے پاکستان پر مضر اثرات ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے۔ ڈیمز فنڈ کے قیام پر وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو مبارکباددیتا ہوں۔ انہوں نے کہا میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالیں۔ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سالانہ 30ارب جمع ہونے سے ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا۔ ہمیں آب پاشی کا جدید نظام متعارف کرانا ہوگا۔ پانی کے کم استعمال کیلئے زراعت سے وابستہ لوگ ڈرپ اری گیشن میں سرمایہ کاری کریں، صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں ایسی فیصلیں متعارف کرانا ہوں گی جنہیں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہر شہری اور حکومت کو سوچنا پڑے گا کہ آبی ذخائر کو کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ گلیشئرز پگھلنے سے آبی وسائل متاثر ہوں گے۔ نہروں اور کھالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہمیں پانی کی زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں پانی کو محفوظ بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ نبی کریمۖ نے پانی کو محفوظ بنانے کا خصوصی درس دیا۔ زرعی شعبہ اور شہری آبادی پانی کے استعمال میں احتیاط کرے

FOLLOW US