Thursday November 28, 2024

جنگ کے خطرات بڑھ گئے بھارتی فوج پاکستانی سرحد پر کیا چیز لے کر جمع ہو گئی اب تک کی سب سے تشویشناک خبر آگئی

نئی دہلی / اسلام آباد / ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی زمینی فوج نے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر اہلکاروں کی بڑی تعداد میں تعیناتی، جنگی آلات ، سازو سامان، گن شپ ہیلی کاپٹرز، ٹینک، ملٹری کارگو ہیلی کاپٹرز، درمیانی اور ہیوی امیونیشن بیٹریز، ملٹری راشن ڈپوز لادیے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان روایتی جنگ چھڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔روسی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اہلکاروں کی بھاری
تعداد اور بھاری سامان حرب کے ساتھ جمع ہو رہی ہے جس سے اس بات کا اندیشہ پیدا ہو گیاہے دونوں ملکوں میں روایتی جنگ چھڑ جائے گی۔ بھارتی فوج کے ذرائع نے سرحد پر نقل و حمل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا اس بات کا بھی دعویٰ کر رہا ہے کہ وزارت خارجہ کے اختیارات آرمی چیف جنرل بپن راوت کو سونپ دیے گئے ہیں۔

FOLLOW US