اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ کی حدود میں کتا مار مہم جاری ہے۔اے ایس ایف کا اسپیشل اسکواڈ ، اسلام آباد ایئرپورٹ کی حدودمیں آوارہ کتوں پرفائرنگ کرکے انہیں تلف کررہا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندر آوارہ کتے گھس گئے۔آوارہ کتے ائیرپورٹ میں مسافروں کے لاؤنج میں موجود تھے۔مسافر جب ائیرپورٹ سے
باہر نکلے تو کتے ان پر بھوکنے لگے۔ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مینیجر ائیرپورٹ کو عہدے سے ہٹانے اور انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ڈی جی سول ایویشن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔اس موقع پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے ایک اور شدید غلطی کر دی ہے،،ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آئیرپورٹ میں گھس جانے والے کتوں کو فائرنگ کر کے تلف کرنا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی آوارہ کتے مارنے کےلیے مہم جاری ہے۔اے ایس ایف کا اسپیشل اسکواڈ کی ایئرپورٹ کی حدودمیں آوارہ کتوں پرفائرنگ کر رہا ہے اور انہیں تلف کررہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مار دوائی نہ ملنے کے باعث آوارہ کتوں کو گولی ماری جا رہی ہے۔۔فائرنگ کی آوازوں سے ائیرپورٹ پر موجود شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔تاہم ایئر پورٹ پر موجود مسافر کتوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔اسلام آباد ائیرپورٹ کی حدود میں کتا مار مہم جاری ہے۔اے ایس ایف کا اسپیشل اسکواڈ ، اسلام آباد ایئرپورٹ کی حدودمیں آوارہ کتوں پرفائرنگ کرکے انہیں تلف کررہا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندر آوارہ کتے گھس گئے۔آوارہ کتے ائیرپورٹ میں مسافروں کے لاؤنج میں موجود تھے۔