نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ’ہم نے دو تین دن پہلے۔۔۔‘ بھارت نے انتہائی خوفناک دعویٰ کردیا، کیا کہا؟ جان کر پاک فوج کے غصے کی انتہا نہ رہے… بھارتی نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جسے خود بھارت کے دانشوروں نے ’فرضیکل سٹرائیک‘ کا نام دے دیا تھا۔ اب وہاں سے ایک اور ایسا خوفناک
دعویٰ کر دیا گیا ہے کہ جان کر پاک فوج کے غصے کی انتہاء نہ رہے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز اشارہ دیا ہے کہ بھارتی فوج دو تین دن پہلے پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک کر چکی ہے اور یہ سٹرائیک بی ایس ایف کے جوان نریندر سنگھ کی پاکستانی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے جواب میں کی گئی۔نریندر سنگھ کی سامبا ڈسٹرکٹ میں بارڈر پر ہونے والی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ’’کچھ ہوا ہے، میں بتاؤں گا نہیں، ٹھیک ٹھاک ہوا ہے۔ وشواس رکھنا(یقین کرنا) ٹھیک ٹھاک ہوا ہے، دو تین دن پہلے اور آگے بھی دیکھیے گا کیا ہو گا۔‘‘مظفر نگر میں بھگت سنگھ کے مجسمے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ کامزید کہنا تھا کہ ’’میں نے بی ایس ایف کے جوانوں سے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ہے، اس پر پہلی گولی کبھی بھی فائر مت کرنا، لیکن اگر فائرنگ ان کی طرف سے شروع ہو تو پھر سخت جواب دینا اور گولیاں مت گننا۔‘‘راجناتھ سنگھ کے اس مبہم بیان کے بعد بی ایس ایف کے ذرائع کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ دو تین دن قبل بھارت فوج کی طرف سے انتقامی شیلنگ کی گئی جس سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔