Tuesday September 16, 2025

”اسد عمر کی چالاکیاں اور ان کا قد۔۔۔“سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے ایسی بات کردی کہ جان کر وزیر خزانہ بھی شرمندہ ہوجائیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ”اسد عمر کی چالاکیاں اور ان کا قد۔۔۔“سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے ایسی بات کردی کہ جان کر وزیر خزانہ بھی شرمندہ ہوجائیں گے.. سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ اسد عمر کا قد لمبا ہے لیکن معیشت کا چیلنج ان کے قد سے کئی گنا لمبا ہے ، وزیر خزانہ ”سجی پر کھبی“ مارنے کی کوشش کریں گے لیکن یہ چالاکیاں کام نہیں آئیں گے ،

پاکستان کی معیشت کی بطخ کے پر نوچ لئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثا ر نے کہاہے کہااسد عمر کا قدبہت لمبا ہے لیکن معیشت کاچیلنج ان کیے قد سے کئی گنا لمباہے ۔ یہ معیشت کا بائی پاس نہیں ہورہاہے ، اگر بائی پاس ہے تو اللہ کرے کے سرجن عطائی نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمرکا یہ بائی پاس کا بیان جھوٹ ہے ۔ پاکستان کی معیشت کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ معیشت ایک ایسی بطخ کی مانند ہے جس کے پرنوچ لئے گئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس کوپانی میں چھوڑ دیا جائے گا تو یہ تیر کردوسری طرف چلی جائے گی لیکن یہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بطخ کے پر نکلنے میں وقت لگے گا اور اس کو کوئی نہیں روک سکتا البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ بطخ کو خوراک زیادہ دی جائے تاکہ بطخ کے پر جلدی نکل آئیں ۔ ان کا کہناتھا کہ اسد عمر سجی پر کھبی مار نے کی کوشش کریں گے لیکن یہ چالاکیاں کام نہیں آئیں گی ۔سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ اسد عمر کا قد لمبا ہے لیکن معیشت کا چیلنج ان کے قد سے کئی گنا لمبا ہے ، وزیر خزانہ ”سجی پر کھبی“ مارنے کی کوشش کریں گے لیکن یہ چالاکیاں کام نہیں آئیں گے۔