Tuesday September 16, 2025

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقہ کو پاکستان لانے کا اعلان کر دیا

نیو یارک (سی پی پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری 6 دنوں میں 54 ملاقاتیں ہوئیں یہ تمام ملاقاتیں بہت دلچسپ رہیں۔شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی سے متعلق کہا کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے ،ہمیں اْس کی فکر ہے، ہم انھیں جلد پاکستان لائیں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ عنقریب بھارت تشریف

لا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اچھی نشست ہوئی۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان بھی آئیں گے ،2 اکتوبرکوامریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ امورپربات ہوگی‘ہم اپنے نظریے کاتحفظ کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے‘عافیہ صدیقی کو جلد پاکستان لائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزار ی بھی یہ کہہ چکی تھیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ حل کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے۔بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی تحریک انصاف سے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ سے بات کریں۔ عافیہ صدیقی کی والدہ نے بھی کہا تھا کہ امید ہے کہ نئی حکومت اپنی ترجیحات میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے اہم مسئلے کو شامل کرے گی۔پی ٹی آئی کی حکومت کے کسی فرد نے ابھی تک ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیاجب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے