Tuesday September 16, 2025

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضاعابدی کی گرفتاری کیلئے ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی لیکن پھر کیا ہوا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما فیصل رضا عابدی نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے لیے پولیس فیصل رضا عابدی کے گھر پہنچ گئی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ میرے خلاف یک طرفہ مہم کو ہوا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں میڈیا کو اپنا موقف نہ بتا دو تب تک میں اپنی

گرفتاری نہیں دوں گا۔ا نہوں نے کہا کہ جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں۔ واضح رہے کہ واضح رہے دو روز قبل اسلام آباد پولیس کو سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔ پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں پی آر او سپریم کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا۔جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا کلمات ادا کئے۔ پروگرام آئن ایئر جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی، جس میں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔پولیس کے مطابق متعلقہ خاتون اینکر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فیصل رضا عابدی کیخلاف مزید کاروائی کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا تھا۔ وزارت داخلہ کی مداخلت کے باعث اسلام آباد پولیس کو کراچی میں موجود فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی اجازت مل گئی۔آج جب پولیس فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچی تو انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔