Thursday November 28, 2024

اب ساری زندگی دکھ رہے گا کہ۔۔۔سابق وزیراعظم نواز شریف رو پڑے

مری (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے اور مجھے امید ہے رب العزت ہمارے ساتھ انصاف ضرور کرینگے،کلثوم نوازکی بیماری کے دوران اور سانسوں کی رخصتی کے وقت ہم انکے ساتھ نہیں تھے، یہ دکھ زندگی بھر رہے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مری میں تعزیت کیلئے آنے والے لیگی

کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز مضبوط اعصاب کی مالک خاتون تھیں، لندن روانگی کے وقت نم آنکھوں کے ساتھ ہمیں دیکھا، بیماری کے دوران اور سانسوں کی رخصتی کے وقت ہم انکے ساتھ نہیں تھے، یہ دکھ زندگی بھر رہے گا، لیگی عہدیداروں نے نواز شریف سے تعزیت کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،اس موقع پر میاں محمد نوازشریف نے تعزیت کرنے کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

FOLLOW US