لاہور (نیوزڈیسک) چوہدری سرور کی جانب سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست تحریک انصاف کے ہاتھوں سے نکل گئی، کتنے ووٹ کم ہو گئے ؟.. تحریک انصاف سے چوہدری سرور کی سینیٹ نشست چھن جانے کا امکان، پنجاب اسمبلی میں گورنر پنجاب کی چھوڑی گئی نشست دوبارہ جیتنے کیلئے حکمراں جماعت کو 180 نشستیں درکار، موجودہ نشستوں
کی تعداد 176۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف مقابلہ برابر رہنے کے باوجود ن لیگ کو حکومت بنانے سے روکنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔آزاد امیدواروں کی شمولیت کے باعث اور مسلم لیگ ق کی مدد سے تحریک انصاف پنجاب میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد تحریک انصاف کے پنجاب سے منتخب ہونے والے سینیٹر چوہدری سرور نے اپنی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے نواز دیا گیا تھا۔اب چوہدری سرور کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر دوبارہ انتخاب ہوگا۔دوبارہ انتخاب کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔ سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے سلسلے میں 3 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔ سینیٹ کی نشست جیتنے کیلئے 360 کے ایوان میں 184 اراکین کے ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس صورتحال میں تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست کا خدشہ ہونے لگا ہے۔ تحریک انصاف کے پاس پنجاب اسمبلی میں اس وقت 176 اراکین اسمبلی ہیں، جبکہ سینیٹر منتخب کروانے کیلئے حکمراں جماعت کو 180 ووٹ درکار ہیں۔تحریک انصاف کو سینیٹر منتخب کروانے کیلئے مسلم لیگ ق کے ووٹوں کی بھی ضرورت ہے۔ اگر کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے تو تحریک انصاف اپنی ہی سینیٹ کی نشست کھو دے گی۔ یہ بھی واضح رہے کہ سینیٹ کی اس نشست کے انتخاب میں ن لیگ کی جانب سے خواجہ احمد حسان میدان میں اتریں گے۔