نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان پر ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کا بھونڈا دعویٰ، بھارتی وزیر داخلہ نے 2 روز قبل بھارتی فوج کے اہلکار کی موت کا بدلہ لے لینے کا دعویٰ کردیا، تفصیلات بتانے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق اندرونی طور پر مسلسل مشکلات کا شکار اور رافیل طیاروں کی خریداری کے معاملے میں کرپشن اسکینڈل کا شکار
ہونے والی بھارتی حکومت ان دنوں مکمل طور پر اپنے حواس کھو چکی ہے۔بھارت کی مودی سرکار رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن کے اسکینڈل سے پیچھا چھڑوانے میں مسلسل ناکام ہوئی ہے۔ اس ناکامی نے بھارت کی مودی سرکاری کو خواس باختہ کردیا ہے۔ مودی سرکار کرپشن الزام سے پیچھا چھڑانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سہارا لینے لگی ہے۔کچھ روز قبل بھارتی سرکار نے الزام عائد کیا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کے اہلکار کو ناصرف اغوا کرکے قتل کیا گیا، بلکہ اس کی لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی۔پاک فوج نے بھارتی حکومت اور فوج کے اس گھٹیا اور بے بنیاد الزام کو فوری رد کردیا تھا۔ تاہم حواس باختہ بھارتی حکومت اور فوج مسلسل پاکستان پر الزام تراشیاں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ اب ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان پر ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کا بھونڈا دعویٰ کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے 2 روز قبل بھارتی فوج کے اہلکار کی موت کا بدلہ لے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔تاہم بھارتی وزیر داخلہ تفصیلات طلب کیے جانے پر مزید کچھ بتانے میں ناکام ہوگئے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے مزید بھڑک مارتے ہوئے کہا کہ آنے والے کچھ دنوں میں بھی کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی حکومت کو بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کی ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خود بھارتی سیاستدان اور میڈیا بھارتی سرکار کے بھونڈے دعووں کو بےا بنیاد اور جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔