Thursday November 28, 2024

کچھ کرکے دکھائو ورنہ عہدہ چھوڑ دو! وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہو گئی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ کرکے دکھائیں یا ہٹ جائیں، تارے توڑ کر لانے کی بات کرنےوالا دو تین تارے ہی توڑلائے، ڈیڑھ مہینے میں گیس،، بجلی،، سیمنٹ کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں،،عمران خان کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان

جیسے تیسے آگئے ہیں اب کچھ کر کے دکھائیں یا پھرہٹ جائیں۔جب کوئی تارے توڑ کر لانے کی بات کرتا ہے تو پھردوتین تارے ہی توڑ ہی لائے۔ عمران خان کی حکومت کو ڈیڑھ مہینہ ہوگیا ہے۔ اس عرصے میں ہی گیس،، بجلی،، سیمنٹ کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے میرے مقابلے میں میری ہی پارٹی کا مسترد رکن نامزد کردیا ہے۔کوئی نامی گرامی لوٹا ایسا نہیں جو عمران خان کے لشکر میں شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں گرانا چاہتے ہیں۔تاہم عمران خان کچھ کرکے دکھائیں یا پھر خود ہی ہٹ جائیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق ریلوے میںبے شمار ایسے کارکن بھرتی کر گئے ہیں جو صرف تنخواہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی یہی حال ہے،ملازمین صرف تنخواہ لینے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی چور ڈاکو کی بات کی جائے، اپوزیشن والے واک آؤٹ کر جاتے ہیں، کرپشن پر جس آدمی کو پکڑیں کہتا ہے اس کے ساتھ ظلم ہو گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی آئی اے تباہ ہوگیا، پاکستان اسٹیل کا بیڑہ غرق ہے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کا برا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی چور ڈاکو کی بات کی جائے۔ اپوزیشن والے واک آؤٹ کر جاتے ہیں،،کرپشن پر جس آدمی کو پکڑیں کہتا ہے اس کے ساتھ ظلم ہو گیا ہے۔

FOLLOW US