Wednesday September 17, 2025

عمران نذیر کی کرکٹ کے میدانوں میں واپسی! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) ٹیسٹ کرکٹرعمران نذیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں جو آئندہ ماہ ابوظہبی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ابوظہبی ٹی 20 ٹورنامنٹ 4 سے 6 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں شرکت کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم میں 4 انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہوں گے۔ عمران نذیر

کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں لاہور قلندرز کا مشکور ہوں جس نے مجھے کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا، میں مداحوں کو اپنی روایتی کرکٹ سے لطف اندوز کرانے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ عمران نذیر نے ساڑھے چار برس جوڑوں کے شدید درد کی خطرناک بیماری سے جنگ لڑی اور گزشتہ ماہ سے وہ کرکٹ کے میدان میں دیکھے جانے لگے ہیں۔عمران نذیر نے ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں اپنے کلب پی اینڈ ٹی جیم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ عمران نذیر نے کہا کہ اب میں مکمل فٹ ہوں اور صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی ان کی خواہش کو پورا کر دیا ہے۔