اہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم پر تمام مکاتب فکر کے افراد کی جانب سے تنقید کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستانی شائقین کرکٹ بنگلہ دیش کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے باعث اپنے اپنے انداز میں گرین شرٹس پر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ ایسے میں آن لائن ٹیکسی سروس کریم بھی پیچھے نہ رہی اور
اپنے آفیشل اکائونٹ سے قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کے نام ایک ایسی ٹویٹ کر ڈالی کہ پاکستانی مداح بھی آگ بگولہ ہو گئے اورکمپنی کو کھری کھری سنا ڈالیں۔کریم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا ” سرفراز احمد اب ہمارے ” کیپٹن ” بن جائیں ۔ ان کا کیا خیال ہے” تاہم قومی ٹیم سے ناراض شائقین کرکٹ اس معاملے میں سرفرازاحمد کے دفاع میں آگئے۔اور جواب دیا کہ ” شکست کے باوجود قومی کھلاڑیوں کا احترام کیا جائے اور کریم ٹیم پر طنز کرنے کی بجائے اپنی سروس کے معیار کو بہتربنائے”









