راولپنڈی(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ دنیا کی ٹرینیں 300 فی گھنٹہ رفتار پر پہنچ گئی ہیں اور ہم کل بھی 160کی اسپیڈ پر اسٹینڈر گیج پر ہیں کم از کم 250کی اسپیڈ سے فی گھنٹہ کی رفتار کی خواہش رکھتا ہوں ۔بدھ کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے این اے 60 راولپنڈی میں
اپنے بھتیجے راشد شفیق کی انتخابی مہم گرمانے کیلئے علاقے میںنکلے اور وہاں پر عوام سے عوامی انداز میں مل کر بھتیجے کیلئے ووٹ دینے کی درخواست کی اور ڈھاپے پر ناشتہ کیا بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز اسٹیٹ لگارہے ہیں اور اس کی جگہ بھی مختص کررہے ہیں لیکن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتا ہوں کہ دنیا کی ٹرینیں 300 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ گئی ہیں اور ہم آج بھی 160کی اسپیڈ پر اسٹینڈرڈ گیج پر ہیں لیکن میں 250 کی اسپیڈ سے فی گھنٹہ رفتار کی خواہش رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ گجر خان اور جہلم کے دررمیان ایف ڈبلیو او نے ہماری پیشکش قبول کی ہے اور اب یہ 56 کلو میٹر کا ایریا 19 کلو میٹر میں تبدیل ہوجائے گا اس کے علاوہ راولپنڈی سے لاہور کا بھی سفر ایک گھنٹہ 55منٹ کم ہوجائے گا شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ سب سے پہلے روزگار کا جھنڈا بھی پاکستان ریلوے نے اٹھایا ہے وزیراعظم عمران خان اور میری خواہش ہے کہ ملک کے پسے ہوئے لوگوں کو روزگار دیں اور ان کی نظام زندگی تبدیل کریں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ دنیا کی ٹرینیں 300 فی گھنٹہ رفتار پر پہنچ گئی ہیں اور ہم کل بھی 160کی اسپیڈ پر اسٹینڈر گیج پر ہیں کم از کم 250کی اسپیڈ سے فی گھنٹہ کی رفتار کی خواہش رکھتا ہوں ۔