لاہور (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد مریم نواز نے انتہائی خطرناک منصوبہ بندی کرلی۔ معروف صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے فوج اور عدلیہ کو ٹارگٹ کرنے کے لیے سوشل میڈیا ٹیم کو بلالیا۔۔مریم نواز کے یہ الفاظ تھے کہ نہ تو اب فوج کو چھوڑنا ہے اور نہ ہی عدلیہ کو۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور
انکی صحبزادی مریم نواز کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتے کا وقت بیت چکا ہے اور اس حوالے سے تاحال دونوں سیاسی شخصیات کی جانب سے خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔تاہم اس خاموشی کی بنیادی وجہ بیگم کلثوم نواز کی وفات ہی نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی کارفرما ہیں ۔اس حوالے سے مریم نواز نے فوج اور عدلیہ کے خلاف نیا محاذ کھلونے کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جاتی امراء میں یہ بات کہی کہ اب نہ فوج کو چھوڑنا ہے اور نہ ہی عدلیہ کو بلکہ مجھے موقع ملا تو انکو خوب سبق سکھاوں گی۔اس حوالے سے مریم نواز نے اپنی سوشل میڈیا کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے سرکردہ لوگوں سے رابطے کر لئیے ہیں ۔اس موقع صابر شاکر نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہی سوشل میڈیا ٹیم جو مریم نواز کے اشاروں پر چلتی تھی ان میں سے اکثر نے مریم نواز کے بلانے پر آنے سے انکار کردیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے انکو یہ دھوکہ دیا جاتا رہا تھا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں اور انکی تنخواہیں بھی وزراتوں کے کھاتوں سے ادا کی جاتی تھیں جبکہ اب وہ واپس آنے سے ہچکچا رہے ہیں تاہم مریم نواز نے اپنا ہدف چن لیا ہے اور وہ اب فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گی۔