اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری مل گئی۔واضح رہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداوار ی لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اگست میں 4 روپے 75پیسے وصول کئے گئے صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔