Friday November 1, 2024

مانسہرہ بم دھماکے کے ملزم کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے مانسہرہ بم دھماکے کے ملزم قاسم شاہ کی سزائے موت پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہر کیس کا ریکارڈ منگوائیں گے، ہر کیس کو الگ الگ سنیں گے۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے مانسہرہ بم دھماکے کے ملزم قاسم شاہ کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہر کیس کا ریکارڈ منگوائیںگے، ہر کیس کو الگ الگ سنیں گے، کیسز کو یکجا کیا تو آپ کے موکلان مارے جائیں گے، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

FOLLOW US