Friday November 1, 2024

تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124سے امیدوارغلام محی الدین دیوان کی پیر آف سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی سے ملاقات ، سید محمد حبیب عرفانی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ، اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ میں پیر صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پی ٹی آئی عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیگی ، عام

آدمی کی محرومیوں دور کی جائیں گی اور بنیادی سہولتیںفراہم کریں گے ، صحت ، تعلیم اور روزگار ہر شہری کاحق ہے جو انشاء اللہ فراہم کریں گے ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ آج جو مشورے پی ٹی آئی کو دے رہی ہے یہ سب انہوں نے اپنی ایک دہائی پر محیط پنجاب حکومت میں کیوں نہیں کیے این اے 124سے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) جیتی رہی ہے مگر حلقے میں آج بھی صاف پانی پینے کو نہیں ہے ، عمران خان کا وزیراعظم بننا پاکستان کیلئے خوش آئیند ہے ، پاکستانی عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام نااہل حکمرانوں کے بوسیدہ نظام سے جان چھڑانا چاہتی ہے، عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے کر ملک کو بچایا ہے، عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ( ن) لیگ والوں کا ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچانا وطیرہ، جب ان کے حق میں فیصلے آتے ہیں تو سب اچھا لگتا ہے ، یہ فیصلہ عوام نے کیا ہے جس کو عوام تسلیم کرتی ہے، اب ایک نیا پاکستان بنے گام، بعدا زں غلام محی الدین دیوان سے یوسی 70رام گلی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں شاہدگجر ، احمد علی ، عمران علی ،اعظم گجر ، محمد قیصر عاشق علی نے ملاقات کی پارٹی میں شمولیت اور حمایت کا اعلان کر دیا۔

FOLLOW US