نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 29ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیرخارجہ 6ممالک کے ہم منصب سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ منگل کو اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیرخارجہ 29ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیرخارجہ 6ممالک کے ہم منصب سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متعدد اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے