واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے دورے پر گئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ، ٹرمپ کا عمران خان کےلئے نیک خواہشات کا پیغام ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈر ٹرمپ سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر رسمی ملاقات کی ۔ ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ امریکی صدر کا رویہ ملاقات کے
دوران مثبت رہا اور انھوںنے وزیراعظم عمران خان کےلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیج دیا ۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے از سر نو قیام کی ضرورت پر زور دیا ۔ دونوں رہنمائوں کے مابین ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔