اہواز(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران کی طرف سے تباہ کن ردعمل کی امید رکھیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران کی طرف سے تباہ کن ردعمل کی امید رکھیں۔ اہواز میں ہلاک شدگان کی نماز جنازہ سے پہلے حسین سلامی نے کہا
کہ یہ دونوں ممالک اہواز حملے میں ملوث ہیں۔ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ ان عسکریت پسندوں نے کیا، جنہیں خلیجی ممالک اور اسرائیل نے تربیت فراہم کی تھی۔ اس حملے میں پچیس افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں پاسداران انقلاب نامی دستوں کے بارہ اہلکار بھی شامل تھے۔