دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیموں کی تعمیر کےلئے بنائے گئے فنڈز میں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے خطیر رقوم جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس قومی مشن میں اپنی بے غرض خدمات پیش کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے عطیات جمع کروا دیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کرکے 7 لا کھ 8 ہزار 656 ڈالر اکٹھے کرلیے ہیں۔ اس بارے میں بتایا گیا ہےکہ ایک ملین ڈالر کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا تھا اورباقی ماندہ رقم بھی جلد اکٹھی کر لی جائے گی۔