اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مداحوں کےلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ۔ وہ ایک سیمینار میں شرکت کےلئے گئے تھے جہاں انھیں اچانک
طبیعت خراب ہونے کی شکایت ہوئی ۔ جس کے بعد انھیں فوری طور پر وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پمز میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پمز کے شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹروں نے سپیکر قومی اسمبلی کے مختلف ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جبکہ انھیں طبی معائنے کے بعد واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔